پنجاب حکومت نے بھی عید الاضحی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران اسلم )وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی ۔عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین 4چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو پاکستان میں ہونے جارہی ہے جس کیلئے لاہور میں سرکاری سطح پر منڈیاں لگائی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:5جون سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری