تمام دریاؤں، ڈیموں اور نہروں میں کشتی رانی اور تیراکی پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے تحت پشاور کے تمام دریاؤں، ڈیموں اور نہروں میں کشتی رانی اور تیراکی پر پابندی عائد کر دی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے تمام دریاؤں، ڈیموں اور نہروں میں کشتی رانی اور تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور یہ پابندی حفاظتی خدشات اور جانی نقصان کے امکانات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی سپرہٹ ویب سیریز"ویڈنزڈے" کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر