لال مرچ 10 ہزار روپے فی من سستی
کیپشن: لال مرچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فراز رمضان)ملتان ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں لال مرچ 10 ہزار روپے من سستی ہو گئی۔
ہول سیل میں لال مرچ 25 ہزار روپے من سے سستی ہو کر 15 ہزار روپے من ہو گئی۔
صدر غلہ منڈی مین گیٹ راجہ مدثر نے روہی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں مرچ کی فصل بھی اچھی ہوئی ہے اور پنجاب کی بھی،پنجاب مرچ کی 2 فصلیں تیار ہو گئی منڈی میں مال کی آمد زیادہ ہے، راجہ مدثر کاکہناتھا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ عید پر لال مرچ سستی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا