مظفر گڑھ میں11 سالہ طالب علم سے زیادتی پر استاد گرفتار

Jun 02, 2025 | 15:49:PM
مظفر گڑھ میں11 سالہ طالب علم سے زیادتی پر استاد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبۂ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مدرسے کے 11 سالہ طالبِ علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبِ علم کے والد کی مدعیت میں مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق استاد نے طالبعلم کو 5 روز تک مدرسے میں بند رکھا، طالبِ علم کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار