وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیراعلیٰ مریم نوازسےایم ڈی اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں افضال بھٹی کی جانب سے پنجاب سےتعلق رکھنےوالےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسائل واموربارےبریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنیکا حکم دیا۔
انہوں نے سرکاری محکموں وضلعی انتظامیہ کواوورسیزپاکستانیوں کی مسائل جلدحل کرنےکیلئےاقدامات کی ہدایت کی۔
افضال بھٹی نےاوپی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی اورسکول کےمعاملات سےبھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کوفعال ومتحرک بنانےکیلئےاقدامات پراتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیزپاکستانیزکےمسائل کےحل میں ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرماہ ہیں۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ آفس،چیف سیکرٹری آفس اورآئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر ،سرکاری فوکل پرسن،بیرون ملک مقیم بھائیوں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرینگے۔