اداکارہ نوشین شاہ کا مریم نوازکی زندگی پر تبصرہ،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Jun 02, 2022 | 12:21:PM
اداکارہ نوشین شاہ کا مریم نوازکی زندگی پر تبصرہ،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Instagram web page
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی  ادکار ہ نوشین شاہ جو  اپنے سیاسی خیالات کا اظہار  کھل کر نہیں کرتی موجودہ ملکی سیا سی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ آخر بول ہی پڑی ،انہوں نےسوشل میڈیا پر ایک مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازکی زندگی کے تجزیہ کرتے ہوئے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جس سے سوشل میڈیا صارفین کو بحث کا نیا موضوع مل گیا۔

سوشل میڈیا پر دی گئی تفصیلات کے  مطابق نوشین شاہ نےاپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے یہ  واضح کر دیا کہ وہ کون سی پارٹی کو سپورٹ کرتی ہیں ،اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مریم نواز کے بارے میں لکھا کہ، ’’ مریم نواز ہونے کا بھی بہت مزہ ہے، صبح اٹھو ، اپنے شوہرکو نظراندازکرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں باہرجاؤ، بے معنی باتیں کرو، چیخ کربینظیربننے کی کوشش کرو اورسوجاؤ‘‘۔

اداکارہ نوشین کی اس پوسٹ پرسوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں بیشتر صارفین کا ماننا ہے کہ اس طرح سے ذاتی حملے کرنا کسی طور درست قرارنہیں دیا جاسکتا۔

وہیں متعدد نے اس پوسٹ کو پسند کرتے ہوئے تبصروں میں کہا کہ یہ عفت عمرکی جانب سے عمران خان پرتنقید کا بہترین جواب ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نوشین شاہ کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔