سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں۔۔عمران عباس

Jun 02, 2021 | 19:28:PM
 سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں۔۔عمران عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکار عمران عباس ان دنوں گلگت بلتستان کی وادیوں کی سیر کررہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ایک پوسٹ میں اداکار نے قدرتی مناظر کی ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں“۔
ایک اور تصویر میں عمران عباس نے مقامی شہریوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میرا دیس ، میرے اپنے“۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
واضح رہے سوشل میڈیا پر عمران عباس کی اشنا شاہ اور عروہ حسین سے شادی کی جھوٹی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس پر اداکار نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے۔