سو نم کپو ر کی وجہ سےسکول سے نکالا گیا۔۔ارجن کپور کا انکشاف

Jun 02, 2021 | 18:04:PM
 سو نم کپو ر کی وجہ سےسکول سے نکالا گیا۔۔ارجن کپور کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکار ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں بچپن کا وا قعہ شیئر کیا ہے جب ان کو کزن سونم کپور کی وجہ سے مار پڑی اور اسکول سے بھی نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ارجن کپو ر کا بچپن کے اس وا قعہ سے متعلق کہنا تھا کہ میں اور سونم ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، اس وقت میں صحتمند تھا، ہم دونوں کو باسکٹ بال کھیلنا پسند تھا اور ایک مرتبہ سونم اسکول میں باسکٹ بال کھیل رہی تھی تو کچھ سینئرز آئے اور انہوں نے اس سے بال چھین لی جس کے بعد سونم میرے پاس روتی ہوئی آئی اور اس بارے میں بتایاکہ مجھ سے ان لو گوں نے با ل چھین لیا ہے ۔
ارجن نے بتایا کہ مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے جاکر اس لڑکے کو بری بھلی سنانا شروع کردیں، وہ مجھے گھورتا رہا اور پھر اس نے زوردار مکا میرے منہ پر مارا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ 'وہ ایک باکسر تھا جس کا علم مجھے بعد میں ہوا میں نے سوچا سونم کی وجہ سے غلط لڑکے سے پنگا لے لیا تاہم اس وقت مجھے اسکول سے نکال دیا گیا اور میں گھر اپنی سوجی ہوئی آنکھ کے ساتھ واپس آیا۔

یہ بھی پڑھیں:صا رفین کی علیزے شاہ کے مغربی لباس پر تنقید۔۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں