صارف کا  تبصرہ : ژالے سرحدی نے تھپڑ مارنے کی دھمکی دیدی

Jun 02, 2021 | 13:17:PM
صارف کا  تبصرہ : ژالے سرحدی نے تھپڑ مارنے کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے پاؤں کو مردانہ کہنے والےصارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں ایک صارف نے اداکارہ کے پاؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پاؤں بہت بڑے اور مردانہ قسم کے لگتے ہیں۔‘ژالے سرحدی نے جواب دیا کہ ہاں اور میرے ہاتھ میرے پاؤں سے زیادہ بڑے ہیں۔انہوں نے ساتھ یہ بھی  بتایا کہ میں بے حد زناٹے دار تھپڑ بھی رسید کرسکتی ہوں۔

 واضح رہے اداکارہ نے بتایا کہ انہی ہاتھوں سے وہ کسی تجربہ کار باکسر کی طرح مکے بھی مار سکتی ہیں۔اس سیشن میں اداکارہ نے دیگر سوالات کے بھی جوابات دیے ، انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ چائے ڈھابے کی چائے ہے۔اس سے قبل ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے اداکارہ کا ماننا ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔