فیفا ورلڈ کپ، امریکہ ،بلجیئم نے اپنے میچز جیت لئے

Jul 02, 2026 | 09:16:AM
فیفا ورلڈ کپ، امریکہ ،بلجیئم نے اپنے میچز جیت لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکہ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں شاندار انداز سے جگہ بنا لی جبکہ بلجیئم کی ٹیم بھی سینیگال کے خلاف کامیاب رہی ہے۔

سانتا کلارا میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بوسنیا کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔

کوچ موریسیو پوچیٹینو کی ٹیم نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور متعدد مواقع بھی پیدا کیے۔

 امریکہ کو پہلی کامیابی 24 سالہ اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے دلائی جنہوں نے مالک ٹل مین کے ڈیفلیکٹ ہونے والے پاس کو گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ، ایرانی ٹیم وطن واپس، شاندار استقبال

 دوسرے ہاف میں طارق محمدیرووچ کے ساتھ ٹکراؤ کے دوران خطرناک فاؤل پر ریفری نے وی اے آر جائزے کے بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد امریکہ نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

 ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکی ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا اور میچ کے آخری لمحات میں مالک ٹل مین نے شاندار فری کک پر گول کر کے برتری دگنی کر دی جس کے بعد بوسنیا کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔

اس کامیابی کے ساتھ امریکہ نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں 6 جولائی کو سیئٹل میں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں بیلجیئم نے سینیگال کو3-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلی