ایران کی آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نےآئی اے ای اےکو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید کر دی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی بھی نقصان زدہ جوہری تنصیب کا بین الاقوامی معائنہ نہیں ہونے دے گا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ آئی اے ای اے کو ایران میں صرف 2 مقامات تک رسائی حاصل ہے،انسپکٹرز صرف بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر کامعائنہ کر سکتے ہیں،ایجنسی کو صرف اسی حد تک رسائی دی گئی ہے اور ایران اسی انتظام کا پابند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان