لاہور میں گھریلو تنازعات کی وجہ سے 3 افراد کی خودکشی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار احمد)لاہور میں اقدام خودکشی کے 3 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، لڑکی سمیت 3 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق شیراکوٹ، سٹی ان ہوٹل میں مقیم جھنگ کے رہائشی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، 28 سالہ فاروق کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چوکی پنجاب سوسائٹی، پاک ٹاؤن کے رہائشی 26 سالہ نعیم نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھائیں، متاثرہ نوجوان کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سبزہ زار، حسن ٹاؤن کی رہائشی 18 سالہ علیشہ نے چوہے مار گولیاں کھائیں، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اقدام خودکشی کے تینوں واقعات گھریلو تنازعات کا نتیجہ ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ