لاہور میں چینی باشندے کے گھر سے پونے دوکروڑ روپے چوری، فوٹیج بھی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں3 چور چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ سے زائد کی نقدی چرا کر فرار ہو گئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی میں چینی باشندے کے گھر پر چوری کی بڑی واردات ہوئی جس دوران3 چوروں نے گھر میں موجود الماری سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپےچرا لئے،سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ 2 چور لاونج میں نگرانی کرتے رہے جبکہ تیسرا کیش نکال کر لایا جس کے بعد تینوں چور علیحدہ علیحدہ فرار ہوئے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے