ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، گلگت بلتستان کے 3 افسران گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے 3 افسران کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے نے راہٹیان کالونی جہلم میں غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے انکشاف پر کارروائی کی، عبداللہ خان، ناصر حیات اور مقصود احمد کو گرفتار کیا گیا۔

اصل الاٹمنٹ ڈیڈ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا کیس نمبر 17/25 درج کیا گیا۔
گرفتار افسران کا تعلق وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ہے، ملزمان پر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ غیرقانونی رجسٹریشن میں ملوث افسران کو کڑی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ