نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس اہلکار پر قاتلانہ حملہ،شدید زخمی کانسٹیبل ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
بنوں (عبدالقیوم وزیر)خیبر پختونخوا میں ضلع بنوں کے علاقے ہوید خیراکی میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس اہلکار پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بنوں
پولیس کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے ہوید خیراکی کے نواح میں سپاہی زاہد زمان گھر کے پاس موجود تھا کہ اچانک نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، پولیس اہلکار فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا ہے ، جسے فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل گیمز کی بری عادت،لڑکے نے ماں کو ڈیوائس لینے پر قتل کردیا