برازیل میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Jul 02, 2025 | 15:22:PM
برازیل میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب چھوٹا تربیتی طیارہ مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد ساؤ ہوزے ڈو ریو پریٹو شہر کے ایک غیر آباد علاقے میں گر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں سوار دونوں افراد  جو پائلٹ کی تربیت لے رہے تھے ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس اور برازیلین ایئر فورس کا ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔