محصولات وصولی،ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے: وزیراعظم

کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے کیلئے دروازے کھلے رکھے جائیں،اجلاس سے خطاب

Jul 02, 2025 | 15:06:PM
محصولات وصولی،ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محصولات وصولی اور فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن و دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے 25-2024 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو سراہا۔

وزیراعظم نے اس موقع پرکہا کہ نئے مالی سال میں محصولات وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں یہی مستعدی جاری رکھیں،اس میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محصولات وصولی اور معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام ادارے جانفشانی سے کام کریں،روشن معاشی مستقبل کے لیے معاشی اہداف کے حصول میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ محصولات کی وصولی اور معاشی اہداف کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، محصولات وصولی اور فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام سرکاری ادارے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں، پیداوار کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پیداواری اور ترسیلی مراحل میں رکھا جائے،ٹیکس نادہندہ اور صنعتوں کا پیداواری عمل ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:قیام امن و استحکام کیلئے کردارپر سعودی عرب کاوزیراعظم شہباز شریف سے اظہارتشکر

وزیراعظم نے ریٹیل سیکٹر میں ایف بی آر پوائنٹ آف سیل سسٹم کا دائرہ کارمزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر اجلاس کے شرکاء کو مبارکباد دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق اقدامات کی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے اس موقع پرمزید کہا کہ کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے کے لیے ایف بی آر دروازے کھلے رکھے۔