فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی

Jul 02, 2025 | 14:07:PM
فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔

واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کیا جائے، مگر مذاکرات کے آغاز کی ذمے داری حکومت پر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے آخر کار ’’بڑا قدم‘‘ اٹھا لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذاکرات کی بات بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر کہی ہے۔