سری لنکا نے زمبابوے کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

Jul 02, 2023 | 23:14:PM
سری لنکا نے زمبابوے کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) ایشیا کی چیمپئن ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر گئی۔

ایشیئن چیمپئن سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا، سری لنکن ٹیم نے پہلے بالنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم کو 165 کے مجموعی سکور پر ڈھیر کر دیا۔ سری لنکن ٹیم نے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 166 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز ؛دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کوشکست دیدی

خیال رہے کہ سری لنکا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی نویں ٹیم بن گئی ہے۔