پاکستان کی نجی ایئر لائن میں دوران پرواز غلاف کعبہ کی زیارت، ویڈیو وائرل 

Jul 02, 2022 | 22:45:PM
پاکستان ، نجی ایئر لائن، مسافروں، غلاف کعبہ، زیارت، ویڈیو ، سوشل میڈیا، وائرل
کیپشن: نجی ایئر لائن کی میزبان غلاف کعبہ کی زیارت کرواتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی نجی ایئر لائن ایئر سیال کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز کے مسافروں کو غلاف کعبہ کی زیارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ایئر لائن کی میزبان دوران پرواز مسافروں کو ”کسوہ“ غلاف کعبہ کی زیارت کروا رہی ہے جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایئر سیال کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے  ۔نجی ایئر لائن کی میزبان کو مسافروں کو غلاف کعبہ کا زیارت کروانے کا شرف حاصل ہوا، فرط جذبات میں میزبان رو پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری