حریم شاہ نے شادی کی جاسوسی کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں

Jul 02, 2021 | 16:33:PM
 حریم شاہ نے شادی کی جاسوسی کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حریم کوبرائیڈل شوٹ سے متعلق من گھڑت باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سناتے دیکھا جاسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹارحریم نے ویڈیو میں کہا کہ ’اگر میں برائیڈل شوٹ یا کوئی بھی چیز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنی اوقات میں رہیں۔اگر کوئی کسی کو عزت دے تو ضروری ہے کہ اس عزت کو خوش قسمتی سمجھ کر اپنے دائرے میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا کام لوگوں کو عزت و تعظیم دینا ہے جو میں کرتی رہوں گی اور ہر اس بات کی تردید بھی کروں گی جو غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی ہوگی۔
 ٹک ٹاک اسٹارنے نئی ویڈیو سے متعلق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر نظر ویڈیو نجی چینل پر چلنے والے میک اپ آرٹسٹ کے بیان پر بنائی گئی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ حریم نے سیلون میں برائیڈل شوٹ کی ویڈیو بنانے کے پیسے لئے۔
 حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لئے میک اپ آرٹسٹ سے بات کی تو وہ اپنے تمام بیان سے مکر گئی اور بتایا کہ دو پولیس والوں نے سیلون جا کر میک اپ آرٹسٹ سے میرے متعلق پوچھ گچھ کی‘۔
 انہوں نے کہا کہ پولیس والوں کی جانب سے سیلون انتظامیہ سے پوچھا گیا کہ حریم کون سی گاڑی میں آئی تھی ، کسی منسٹر کی گاڑی تھی ، کس رنگ کی تھی اور کون ڈرائیور تھا حتیٰ کہ انتظامیہ سے اس وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی سوال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی طبعیت سنبھل نہ سکی۔۔ بلاول اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئے