ہائیکورٹ، 5جولائی سے4ستمبر تک موسم گرما کی چھٹیاں

Jul 02, 2021 | 10:37:AM
ہائیکورٹ، 5جولائی سے4ستمبر تک موسم گرما کی چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہائیکورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز ہے ،ہائیکورٹ میں5جولائی سے 4ستمبرتک موسم گرماکی تعطیلات ہوں گی۔

 تفصیلات کے مطابق چھٹیوں  کے دوران ہائیکورٹ میں مخصوص کیسز کی سماعت ہوگی دوران تعطیلات ضمانت ،فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی ۔

واضح رہے کہ حبس بے جا، اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت ہو گی ،حکم امتناعی اور راضی نامہ کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہو گی جبکہ  کیس جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:    سبی:بارودی سرنگ دھماکہ، ایک شخص جاں بحق