پشاور: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، کمسن بچے کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

Jan 02, 2026 | 22:30:PM
پشاور: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، کمسن بچے کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: پشاور: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، کمسن بچے کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹیو ایجنسی(این سی سی آئی اے)نے پشاور  میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کو بلیک میل کرنے والاملزم گرفتار کرلیا۔ 

حیات آباد میں چھاپہ کے دوران باجوڑ کا رہائشی ملزم عبدالوکیل این سی سی آئی اے کی گرفت میں آگیا،ملزم کمسن بچے کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ 

حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت سال کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں؛  بھارت میں 22 یونیورسٹیوں کی 1 لاکھ جعلی ڈگریاں برآمد، 11 ملزمان گرفتار