پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نیا سنگِ میل، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار اطمینان

Jan 02, 2026 | 22:21:PM
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نیا سنگِ میل، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار اطمینان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان  سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔