لاہور کے سیوریج سے پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور شہر کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس دوبارہ تصدیق ہونے کے بعد بیماری کے پھیلاؤ کے خطرات برقرار ہیں۔
محکمے صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہمات کے باوجود وائرس کی سرگرمی ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ سال 2025 کے آخر میں جمع کیے گئے سیوریج سیمپلز میں وائرس مثبت پایا گیا۔
پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق آؤٹ فال روڈ اور گلشن راوی کے علاقوں سے جمع کیے گئے سیمپلز میں سے ہوئی، جبکہ ملتان روڈ اور محمود بوٹی کے سیمپلز میں وائرس موجود نہیں تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ سیمپلز معمول کی نگرانی کے تحت لاہور کے سیوریج نیٹ ورک سے جمع کیے گئے تھے تاکہ شہر میں پولیو وائرس کی سرگرمی پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔
صحت کے حکام نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظتی ویکسین مکمل کروائیں تاکہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے حال ہی میں سات روزہ پولیو ویکسین مہم چلائی، جس کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مشاہدین نے ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پہلے چھوٹ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن میں نمایاں بہتری نوٹ کی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن 2026 کا اعلان کر دیا، پاکستان کے شیڈول میں بڑی تبدیلی