رانا ثناءاللہ کے5بڑوں کو مل بیٹھنے کے بیان پر شیخ وقاص اکرم کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے رانا ثناء اللہ کے پانچ بڑوں کو مل بیٹھنے کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رانا ثناء اللہ کی ذاتی رائے ہے،وہ رائے دینے کا حق رکھتے ہیں،ان کے بیان سے یہ تو ثابت ہوا کہ عمران خان کے بغیر ان حالات کا کوئی حل نہیں۔
اپنے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو یہ بھی سمجھنا چاہیئے کہ بانی پی ٹی آئی مینڈیٹ چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے،رانا ثناء اللہ جس مفاہمت کی بات کرتے ہیں وہ ائین بحال اور عدلیہ کو مکمل آزادی دینے کی بات کریں ،آئین بحال و عدلیہ آزاد ہوجائے گی تو ملک کے حالات خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے، عدلیہ کی آزادی سے ہمارے ناحق اسیر رہنما بھی فوری رہا ہوجائیں گے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملک میں خود مختار الیکشن کرائیں،اسی سے ملک کی بہتری کا راستہ نکلے گا،سب جانتے ہیں 2024کے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا،مینڈیٹ چوری ہونے پر پی ٹی آئی خاموش نہیں بیٹھے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مفاہمت کا صرف یہ مطلب نہیں بانی پی ٹی آئی کو مزاکرات میں بٹھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : غیرملکی سرمایہ کاری کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے:نائب وزیراعظم