خیبر پختونخوا:عبوری حکومت میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عبوری حکومت کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام کو خط لکھا دیا۔
خط کے متن کے مطابق سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں، یہ وزارتی کمیٹی میں زیر غور آچکا ہے۔
خط کے مطابق اس معاملے پر محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور قانون سے بھی رائے حاصل کی جاچکی ہے۔
جامعات اور متعلقہ ادارے 10 دن میں رپورٹ جمع کرائیں گے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایک دفعہ پھر دھڑے بازی عروج پر پہنچ گئی