پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں  آنجہانی اینڈریو سائمنڈز کےبیٹے کی آمد

Jan 02, 2024 | 15:13:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں  آنجہانی اینڈریو سائمنڈز کےبیٹے کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں  آنجہانی اینڈریو سائمنڈز کے ننھے بیٹے ول سائمنڈز  کی آمد، کرکٹرز کیساتھ بات چیت کی ویڈیو وائرل۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے،جہاں ان کی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ سڈنی میں کھیلا جانا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے،جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں خصوصی ننھے مہمان کی آمد کا بتایا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آنجہانی اینڈریو سائمنڈز کے ننھے بیٹے ول سائمنڈز نے آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کرکٹرز نے  ول سائمنڈز  کے ساتھ بات چیت کی اور ایک اچھا  دن  کرکٹرز کے ساتھ گزارا۔

یہ بھی پڑھیں:امام آؤٹ، صائم اِن، سڈنی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

 انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔