جنید خان کی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

Jan 02, 2024 | 13:53:PM
جنید خان کی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکار جنید خان  کی  بالی ووڈ حسینہ امیشا پٹیل کے ہمرا تصاویر اور رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس کے بعد صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار جنید خان نے امیشا پٹیل کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی شیئر کی تھیں، جن میں دونوں اداکاروں کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی اداکار اور بھارتی اداکارہ کی ڈانس کرنے کی ویڈیوز امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی تقریب کی ہیں، جس میں دونوں اداکاروں نے بطور پر فارمنسز شرکت کی تھی،امیشا پٹیل نے بھی نیویارک میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوسٹس کی تھیں، تاہم انہوں نے جنید خان کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیوز شیئر نہیں کی تھیں۔

جنید خان نے امیشا پٹیل کے ہمراہ سٹیج پر ڈانس کرنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں بالی ووڈ اداکارہ کو مختصر لباس میں بولڈ انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے،جنید خان نے امیشا پٹیل کے ہمراہ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

 جنید خان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں امیشا اور  بھارتی اداکار و بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ شالین کو رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ جنید امیشا کے برابر میں کھڑے تالیاں بجاتے نظرآئے،اس ویڈیو کے ساتھ جنید نے امیشا پٹیل کا مشہورِ زمانہ گانا " کہو نہ پیار ہے" لگایا اور اس تقریب میں مدعو کیے جانے پر منتظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماں نے ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر بچے کی جان بچالی،ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے

 جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں دونوں کی تعریفیں کیں، وہیں پاکستانی اداکار کو بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

جنید خان نے امیشا پٹیل کے ساتھ جاری کیے گئے دونوں پوسٹس کا کمنٹ سیکشن بند کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ جنید خان سے قبل امیشا پٹیل کی عمران عباس سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔