11بجے کی ہیڈ لائنز

Jan 02, 2024 | 12:31:PM
11بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.’بلے‘ کا نشان تحریک انصاف کے پاس رہے گا یا نہیں؟ پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ یکطرفہ کارروائی ہے، الیکشن کمیشن کیس کا بنیادی فریق ہے اسے سنا ہی نہیں گیا، 9جنوری تک معطلی کا حکم واپس لینے کی استدعا،جسٹس اعجاز خان نے کہا 9جنوری کوڈویژن بنچ لگاہے، اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے۔
2.نااہلی تاحیات ہوگی یا صرف پانچ سال ؟ سپریم کورٹ میں آج اہم کیس کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا، جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہراور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کاحصہ،پی ڈی ایم دورمیں پارلیمنٹ نے نااہلی 5سال کردی تھی۔
3.شمالی وزیرستان کے گاؤں میرعلی سے 6افراد کی لاشیں برآمد،،پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے ،تمام افرادکوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا،مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں،لاشیں میرعلی اسپتال منتقل ۔
4.عام انتخابات کا تیسرامرحلہ ،ملک بھر میں کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج دوسراروز،الیکشن کمیشن کے مطابق کل تک اپیلیں دائر کرائی جاسکتی ہیں،الیکشن ایپلٹ ٹریبونلز کو 10 جنوری تک تمام اپیلیں نمٹائیں گے،انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی، کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری ہے، 13 جنوری کو نشانات الاٹ کردیے جائیں گے۔
5.لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج،لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،اسلام آباد ائیر پورٹ کے اطراف بھی شدید دھند، لاہور ائیرپورٹ کو متبادل ائیرپورٹ کا درجہ دے دیا گیا،اسلام آباد آنے والی پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ اترنے کی ہدایات۔
6.سال نوکے دوسرے روزبھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز،ہنڈرڈ انڈیکس میں 594پوائنٹس کا اضافہ،ہنڈرڈانڈیکس 65ہزارکی سطح عبورکرگیا،انڈیکس پینسٹھ ہزاردوسوچھپن کی سطح پر ٹریڈ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: