’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی بگ باس میں دھوم

Jan 02, 2023 | 20:00:PM
’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی بگ باس میں دھوم
کیپشن: بگ باس
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت میں ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے سے وائرل ہونے والے ٹرینڈی ڈانس نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں بھی انٹری دے دی۔

بگ باس کے گھر میں سالِ نو کا جشن خوب جوش و خروش سے منایا گیا۔جشن کے دوران لتا منگیشکر کا گانا ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ بجایا گیا اس پر سب ہی کنٹیسٹنٹس نے پاکستانی ٹک ٹاکر ’عائشہ‘ کے ڈانس اسٹیپس کو فالو کرتے ہوئے ڈانس کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

بگ باس کے سالِ نو کے اس جشن کی ویڈیو کو پاکستان میں بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ مختصر سی ڈانس ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب ماڈلنگ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔عائشہ کو یک بعد دیگر نت نئے پراجیکٹس مل رہے ہیں اور آج کل وہ فیشن ماڈلنگ میں بھی مصروف ہیں۔