ثانیہ مرز کی ایک اور پوسٹ، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

Jan 02, 2023 | 12:31:PM
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئے سال کی آمد پر ایک پوسٹ شیئر کی جس سے ان کے مداحوں میں ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی
کیپشن: ثانیہ مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئے سال کی آمد پر ایک پوسٹ شیئر کی جس سے ان کے مداحوں میں ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ثانیہ نے نیو ایئر کے موقع پر 2022 کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'میرے پاس 2022 کے لیے کوئی بہت طویل اور اچھا کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سیلفیاں ہیں'۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے مداحوں کو 2023 کی مبارکباد دی اور لکھا ' 2022 میں کچھ مواقع پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سنبھال لیا ہے'۔ ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ میں شکرگزار کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایک اور ہیش ٹیگ لکھا (You Can't Handle The Truth) جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔

اس پوسٹ میں قابل غور بات یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کیں، ان میں سے کسی ایک میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں جس پر پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین نے ان سے یہ سوال بھی کیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں جس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے اب تک بات نہیں کی ہے۔