چار سالہ بچی کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا۔حالت تشویشناک۔ویڈیو وائرل

Jan 02, 2022 | 16:21:PM
چار سالہ بچی کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا
کیپشن: چار سالہ بچی کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک) بھارت میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے 4 سالہ بچی پر حملہ کردیا اور دانتوں سے  بچی کو بری طرح بھنبھوڑڈالا جس کے باعث بچی شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں آوارہ کتوں نے ایک 4 سالہ بچی کو بھنبھوڑ کر رکھ دیا۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،آوارہ کتے بچی کو دانتوں میں دبائے گھسیٹ کر لے جانے لگے اس دوران شہری نے بچی کو کتوں کے چنگل سے بچایا۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ ہولناک منظر محفوظ ہوگیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتے ہیں کہ چار کتے بچی کا پیچھے کرتے ہوئے اسے زمین پر گرادیتے ہیں۔ بچی کی مدد کے لیے پکار سن کر ایک شہری نے کتوں نے بھگایا۔

یہ بھی پڑھیں:    بینک کی غلطی۔۔۔ لوگ راتوں رات امیر ہوگئے