پی ڈی ایم ریلی ،مریم نواز بہاولپور پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد کی تحریک کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا،پی ڈی ایم بہاولپور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مریم نواز پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کیلئے بہاولپور پہنچ گئیں،مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگ زیب اور کیپٹن صفدر بھی بہاولپور پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز موسم کی صورتحال کے پیش نظر جلد بہاولپور پہنچ گئی ،پلان کے مطابق مریم نواز نے تین جنوری کو بہاولپور پہنچنا تھا، مریم نواز بہاولپور سعودمجیدکی رہائشگاہ پر پہنچ گئیں ،مریم نواز کا قافلہ 25گاڑیوں پر مشتمل تھا، مریم نواز کل میکڈانلڈ چوک پر ریلی کی قیادت کرے گی۔