جمشید دستی نے رواں سال شادی کا اعلان کردیا، ولیمے میں دال سے تواضع ہو گی

Jan 02, 2021 | 00:02:AM
جمشید دستی نے رواں سال شادی کا اعلان کردیا، ولیمے میں دال سے تواضع ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنا شروع کردی،مارچ2021 میں شادی کااعلان بھی کردیا۔
چیئرمین عوامی راج پارٹی کاکہنا ہے کہ ایسی گھریلو خاتون ہو جو بچوں کی اچھی تربیت کرسکے،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ولیمے میں آنے والے مہمانوں کی تواضع دال سے کروں گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جمشید دستی مظفرگڑھ میں عوامی راج پارٹی (اے آر پی) کے رہنما اجمل کالرو کی تقریب ولیمہ میں انوکھے طریقے سے شرکت کرنے کےلئے پہنچے تھے،جمشید دستی دولہے اور پارٹی قائدین کے ہمراہ گدھاگاڑی پر بیٹھ کر پنڈال میں پہنچے، جمشید دستی اور دیگر نے دولہے کے ساتھ مل کر گدھا گاڑی بھی چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔