6 سال کی انتھک محنت، عراقی خطاط نے قرآن پاک کا نسخہ مکمل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عراق سے تعلق رکھنے والے خطاط علی زمان نے چھ برس کی انتھک محنت کے بعد قرآنِ پاک کا نسخہ مکمل کر لیا ہے۔
یہ قرآن کا نسخہ 302 دوطرفہ صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے ہر صفحے کی لمبائی چار میٹر جبکہ چوڑائی ڈیڑھ میٹر ہے۔
یہ صفحات عام کاغذ نہیں ہیں بلکہ خاص طور پر تیار کیے گئے ہیں جو موٹے پارچمنٹ جیسے دکھائی دیتے ہیں۔
ان صفحات کو انڈوں، مکئی کے نشاستے اور پھٹکری سمیت روایتی اجزاء کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے جو خاص طور پر علی زمان کے لیے بنوائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کو معطل کر دیا
علی زمان نے استنبول کی ایک مسجد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں اس قرآن کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے ایک بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے کہ قادرِ مطلق اللہ نے مجھے اتنی زندگی دی کہ میں یہ کام مکمل کر سکامجھے اس پر بے حد فخر ہے۔
اسلامی خطاطی کو مسلم دنیا میں سب سے قیمتی اور معزز فنون میں شمار کیا جاتا ہے، یہ فن ابتدا میں قرآنِ پاک کو محفوظ اور خوبصورت انداز میں لکھنے کے لیے استعمال ہوا، بعدازاں اسی فن کے ذریعے مساجد، محلات اور قدیم مخطوطات کو بھی سجایا گیا۔
ترکیہ میں یہ فن عثمانی دور میں عروج پر پہنچا، جب ریاست کی سرپرستی میں خطاطوں نے منفرد اسالیب متعارف کروائیں، آج استنبول کو اسلامی خطاطی کا ایک اہم عالمی مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں اس فن کو ترک زبان میں ہت کہا جاتا ہے۔