انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری

Feb 02, 2024 | 18:17:PM
انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سوئی سدرن گیس نے تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے گیس لوڈ شیڈنگ میں تبدیلی کردی۔

سوئی سدرن گیس نے تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے گیس لوڈ شیڈنگ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کی گیس لوڈ شیڈنگ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، سندھ میں پہلے انڈسٹریز اور کیپٹو پاور ہفتہ 3 فروری سے 48 گھنٹوں کے لئے گیس سپلائی بند ہونا تھی لیکن اب سندھ میں تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور اتوار  4 فروری صبح 8 بجے سے منگل صبح 8 بجے تک گیس سپلائی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!صوبائی اسمبلی کے امیدوار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،کس جماعت سے تعلق تھا؟

سوئی سدرن گیس کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا کہ ہفتے کو سندھ میں تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو گیس سپلائی بحال رہے گی۔