6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

Feb 02, 2024 | 10:34:AM
 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار کر لئے گئے ہیں جس کے بعد ایک ماہ کے دوران بیرون ملک سے پکڑے گئے اشہاریوں کی تعداد 12 ہوگئی ، گرفتاراشتہاریوں میں حماد ، ابوبکر ، امتیاز ، رضوان ، بلال مصطفٰی اورعلی رضا شامل ہیں۔

اشتہاری حماد گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کرکے بیرون ملک فرارہو گیا تھا جبکہ رضوان نے 2023 میں فیصل آباد میں شہری کو قتل کیا تھا،پولیس نے بتایا کہ ابوبکر اور امتیاز نے گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگئے،اشتہاری بلال سیالکوٹ پولیس کو 2015 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔