شیخ رشید کا پولی کلینک ہسپتال میں طبی معائنہ، بلڈ اور یورن سمپیلز لے لئے گئے

Feb 02, 2023 | 21:23:PM
شیخ رشید کا پولی کلینک ہسپتال میں طبی معائنہ، بلڈ اور یورن سمپیلز لے لئے گئے
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے پولی کلینک ہسپتال میں طبی معائنہ کے دوران بلڈ اور یورن سمپیلزلے لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس یہ سمپیلزفرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گی، عدالت میں نجی لیب سے کروائے گئے فرانزک ٹیسٹ کو تسلیم نہیں کیا جاتا،پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے سمپیلزکو اسلام آباد میں قائم سرکاری فرانزک لیب میں بھجوائے کا امکان ہے۔
 ذرائع کا مزید کہناہے کہ اگلے 72 گھنٹوں کے درمیان اسلام آباد پولیس کو رپورٹ موصول ہو گی،اگر اسلام آباد پولیس نے سنجیدگی سے معاملہ دیکھا تو رپورٹ مقررہ وقت سے پہلے بھی مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری جامعات میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کا معاملہ،گورنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا