شادی کے بعداتھیا شیٹی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مرکزنگاہ بن گئیں

Feb 02, 2023 | 12:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی کے بعداتھیا شیٹی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مرکزنگاہ بن گئیں
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کو کھنڈالہ میں شادی کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے لیکن شادی کے بعد ہونے والی پارٹیز ابھی تک جاری ہیں جس کی تصاویر آئے روز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اب  اس جوڑے کی ایک اور پارٹی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو کافی پسند آ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by KL Rahul???? (@klrahul)

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتھیا نے ڈیزائنر انامیکا کھنہ کاڈیزائن کیا ہوا سرخ رنگ کا لباس پہنا ہےجس پر ہلکا کام ہوا ہے اس پرہوئی کڑھائی نے لباس کو چار چاند لگا دیےاس کے ساتھ اتھیا نے ایک نازک سے منگل سوتر کا انتخاب کیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ami Patel (@stylebyami)

تصاویر میں مزید دیکھا جا سسکتا ہے کہ اتھیا نے ہیرے اور زمرد سے مزین ہار کا انتخاب کیا جس کے ساتھ نازک سی بالیاں پہنی اور بال بندھے ہوئے رکھے۔

یاد رہے کہ اتھیا شیٹی نے شادی کی تمام تقریبات میں روایتی دلہنوں سے ہٹ کر اپنے تمام ملبوسات کا انتخاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اتھیاشیٹی کی جدید دلہن بنے تصاویرسوشل میڈیاپرمرکزنگاہ بن گئیں

واضح رہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھے ہیں ان کی شادی کی تقریبات سنیل سیٹی کےکھنڈالہ والے فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھیں۔