کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہے تو پورا کرلے: شیخ رشید

Feb 02, 2022 | 14:41:PM
وزیر داخلہ، شیخ رشید احمد ، صدارتی ، ڈیل ، ڈھیل،عمران خان
کیپشن: وزیر داخلہ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ دن بدن افواہیں اڑائی جارہی ہیں،  نہ کوئی صدارتی نظام آرہا ہے نہ کوئی ایمرجنسی لگ رہی ہے، نہ کوئی دھرنا ہونے جارہا ہے، نہ کوئی عدم اعتماد ہونے جارہی ہے، نہ کوئی ڈیل اور نہ کوئی ڈھیل کی بات ہورہی ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے  کہا کہ  نوازشریف بدنصیب انسان ہے، جعلی رپورٹ سے گیا ہے، نواز شریف جعلی رپورٹ پر لندن میں قیام کرنا چاہتا ہے، کہتے ہیں نواز شریف کورونا کی وجہ سے علاج نہیں کرارہے، کورونا میں لوگوں کو کہتے ہیں کہ اسلام آباد جاؤ، لوگوں کو کورونا میں دھکا دینا چاہتے ہیں،  اپوزیشن بڑے شوق سے اپنا شوق پورا کرلے، ان تلو میں تیل نہیں ہے، اپوزیشن کے رنگ پسٹن میں زنگ بیٹھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہے تو پورا کرلے، بندے انہیں ہی لانے ہیں، ساڑھے تین سال میں کوئی ایسا بل نہیں جس میں حکومت نہ جیتی ہو،سندھ میں 13 پاسپورٹ سینٹر بنانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت سے بات کی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کل چین کے دورہ پر جارہے ہیں، عمران خان طالبان کی حمایت میں رہا، ڈرون حملوں کی مخالفت کی، اسلام آباد میں ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، ٹی ٹی پی ایسے مطالبے کررہی ہے جو عوامی حکومت کیلئے قبول کرنا ممکن نہیں، امن و امان کی صورتحال پر چاروں چیف سیکریٹریز اور آئی جی کو الرٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آوارہ  کتوں  نےطالب علم کو نوچ ڈالا۔۔ دل دہلادینے والی ویڈیو