شادی کے بعدبختاور بھٹو کی شو ہر کے سا تھ پہلی بار بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

Feb 02, 2021 | 23:55:PM
 شادی کے بعدبختاور بھٹو کی شو ہر کے سا تھ پہلی بار بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار ات پر حاضری دی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش جارہی ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ خود اور ان کے شوہر محمود چوہدری گڑھی خدا بخش میں موجود ہیں۔تصاویر میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
 محمود چوہدری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے مزار کی مختلف تصاویر جاری کیں۔دونوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔خیال رہے کہ گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کا آبائی قبرستان ہے جہاں ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، شاہنواز بھٹو اور مرتضی بھٹو کی قبریں موجود ہیں۔