ویکسین لگانے پر حکومت نے خود ابہام پیدا کر دیا،سیداکبر نوانی

Feb 02, 2021 | 19:14:PM
 ویکسین لگانے پر حکومت نے خود ابہام پیدا کر دیا،سیداکبر نوانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نوانی کا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے کوروناویکسین بارے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا حکومت نے ویکسین لگانے پرخود ابہام پیدا کر دیا، اگر ذمہ داری قبول نہیں کرنی تھی توحکومت نے باہر سے ویکسین کوئی منگوائی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی حکومتی رکن اسمبلی سید اکبر نوانی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اگر کوئی نقصان ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔
 ن لیگی رکن سمیع اللہ خان بھی وزیر صحت کے بیان پر نالاں ہوگئے ۔ کورونا ویکسین پر جو وزیر صحت نے بیان دیا غیر سنجیدہ ہے۔ کورونا ویکسین لگانے سے قبل عوام میں خوف پیدا کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیاں کے ذریعے خوف خوف کی علامت پیدا کی ہے۔