ملتان میں کسٹم کی کارروائی؛ سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام

Dec 02, 2025 | 23:07:PM
ملتان میں کسٹم کی کارروائی؛ سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام
کیپشن: ملتان میں کسٹم کی کارروائی؛ سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری) ملتان میں کسٹم نے نجی کمپنی کی سیکیورٹی کیش وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، دوران کاروائی 1 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کرلی گئیں۔ 

 لسٹم حکام کے مطابق کارروائی عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب کی گئی، جہاں سیکیورٹی کیش وین کی تلاشی کے دوران بینسن، میلانو اور ایل اینڈ ایم برانڈز کی 2660 اؤٹرز برآمد ہوئیں۔

 حکام کے مطابق وین میں موجود دونوں افراد سیکیورٹی کمپنی کی یونیفارم میں ملبوس تھے، ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے خود کو سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ظاہر کیا،کسٹم حکام کے مطابق گرفتار افراد سے سیکیورٹی کمپنی کے نام پر جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں  جن کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں،دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛  گوتم گمبھیر سے اختلافات، کوہلی کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار