وزیر اعظم،صدرمملکت اوروزیر داخلہ کاوزیرستان میں کامیاب آپریشنزپر فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف ،صدرمملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی شمالی وزیرستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئےخوارج کو جہنم واصل کرنے پر جوانوں کی جرات کو سراہا۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے قبضے سے اسلحہ و بارود کی برآمد سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے،صدر زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں،سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں؛ شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک