ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح/رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہراپڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے،خطہ پوٹھوہارمیں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےجبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 08، لہہ ، زیارت، قلات منفی07، کوئٹہ، گلگت منفی 05، چترال، گوپس منفی04، بابوسر، دیرمنفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا: سماٹرا میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ ،اموات708 ہوگئیں