پی سی بی کا سلمان بٹ کو بطور کنسلٹنٹ ہٹانے کا فیصلہ

Dec 02, 2023 | 20:48:PM
پی سی بی کا سلمان بٹ کو بطور کنسلٹنٹ ہٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سلمان بٹ کو بطور کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ سے بات ہوگئی ہے وہ اب کنسلٹنٹس ٹیم کا حصہ  نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت سلمان بٹ اور مجھے پر کیچڑ اچھالا،اس سارے معاملہ میں پی سی بی کا قصور نہیں،میں نے ہی سلمان بٹ کو شامل کیا تھا اور میں نے ہی ان سے بات کر کے  اپنی ٹیم سے الگ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا جو ذمہ لیا ہے وہ ملکی کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیا،پورے دنیا میں مثال ہے جو سزا پوری کر لے اسے معاشرہ میں اس کا جائز مقام ملنا چاہیے،سلمان بٹ ابھی پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔ خرم منظور،فواد عالم،رومان رئیس,عثمان شینواری سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بات کی اور جنہوں نے آمادگی ظاہر کی انہیں کنسلٹنٹس مقرر کیا گیا ہے، کنسلٹنٹس کا کام صرف کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا، سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی۔اب ہم نے غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم  کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہےجو لوگ بلا وجہ ایک شخص کو ٹارگٹ کر رہے ہیں انہیں سوچنا چاہیے،سلمان بٹ کے معاملہ میں کوئی پریشر نہیں تھا لیکن مزید تضاد سے بچنے کیلئے ایسا کیا گیا ہے۔

 وہاب ریاض نے بتایا  ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد،وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر ہیں۔

آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا، سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی،اب ہم نے غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم  کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہےجو لوگ بلا وجہ ایک شخص کو ٹارگٹ کر رہے ہیں انہیں سوچنا چاہیے،سلمان بٹ کے معاملہ میں کوئی پریشر نہیں تھا لیکن مزید تضاد سے بچنے کیلئے ایسا کیا گیا ہے۔