لاہور ہائیکورٹ کا غیر مناسب رویہ پر وکیل  کے خلاف ایکشن ,پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال

Dec 02, 2022 | 20:33:PM
لاہور ہائیکورٹ کا غیر مناسب رویہ پر وکیل  کے خلاف ایکشن ,پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج ملک شہزاد احمد خان نے راناآصف ایڈوکیٹ کو تین ماہ سزا سنا دی ۔

کمرہ عدالت میں گاون پہننے سے منع کرنے پر وکیل کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا تھا۔نامناسب رویہ پر رانا محمد آصف ایڈوکیٹ کو آج  توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا  گیا تھا۔عدالت  نے رانا محمدآصف ایڈوکیٹ کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا تھا،توہین عدالت کی سماعت سے قبل رانا محمد آصف دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت سے چلے گئے تھے۔

رانا محمد آصف ایڈوکیٹ اس وقت ممبر پنجاب بار کونسل  بھی  ہیں۔محمد آصف ایڈوکیٹ  کو تین ماہ قید کی سزا دینے  پرپنجاب بار کونسل نے کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال  کی کال دے دی۔