ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24 مریض رپورٹ

Dec 02, 2022 | 09:45:AM
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 9 ہزار 93 ٹیسٹ کئے گئے
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 9 ہزار 93 ٹیسٹ کئے گئے۔

این آئی ایچ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 26 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثر 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 463 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 8 مریض رپورٹ ہوئے، مثبت کسیز کی شرح 1 اعشاریہ 73 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں 283 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے ایک مریض میں کورونا مثبت پایا گیا۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 35 فیصد رہی۔

اس طرح پشاور میں کورونا وائرس کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 70 فیصد رہی۔

فیصل آباد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا 1 مریض رپورٹ ہوا، فیصل آباد میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 41 فیصد رہی۔ ایبٹ آباد میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔ جبکہ کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 65 فیصد رہی۔