افغان حکومت اورطالبان میں امن معاہدہ

Dec 02, 2020 | 23:08:PM
افغان حکومت اورطالبان میں امن معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات آگے بڑھانے کے لئے ابتدائی معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فریقین نے اس ابتدائی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ، امریکا اور پاکستان کی جانب سے بھی اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
 ابتدائی معاہدے میں اگرچہ امن مذاکرات کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے تاہم اسے بڑی پیش رفت قرار دینے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کے بعد مذاکرات کار جنگ بندی سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کا آغاز کرسکیں گے۔
افغان حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے رکن نادر نادری کا کہنا ہے کہ اس دستاویز میں مذاکرات کا ابتدائی مرحلہ طے کرلیا گیا ہے اور اس کے بعد سے گفت شنید کا ایجنڈا اسی کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔طالبان ترجمان نے بھی ٹوئٹر پر معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔
امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تین صفحات پر مبنی اس معاہدے میں سیاسی روڈ میپ کی تیاری اور جامع جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے قواعدوضوابط اور لائحہ عمل کا تعین کرلیا گیا ہے۔